لاہور(آن لائن) ینگ ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ ہیلتھ نے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ ہیلتھ نے ینگ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کی سطح پر ہائی پاور کمیٹی بنائی جائے گی اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔