مظفرآباد(آئی این پی) مظفرآباد میں پی ٹی آئی کا شو فلاپ کارکنان کا آپس میں دست وگریبان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی ایک تو نومولود جماعت ہے دوسری طرف اندرون خانہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے ، عمران خان کا خطاب کے بعد مایوس لوٹ جانا مقدر ٹھہرا ، آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نوازمظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ادھر وفاق میں عمران خان سمیت اپوزیشن وزیراعظم نوازشریف سے جن سوالات کا جواب لیناچاہتی ہے ۔ دراصل اپوزیشن عوام کوگمراہ کررہی ہے ، مسلم لیگ نوازپختہ نظریات کی حامل جماعت ہے ۔ میاں نوازشریف اعلیٰ پایہ کے سیاستدان ہیں جوملک وملت کوخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اپوزیشن اوردیگرجماعتوں کا پانامہ لیکس بارے اظہار خیال درست نہیں مسلم لیگ نواز تعمیر ی سوچ رکھتی ہے ۔ عوام الناس مسلم لیگ نواز کابھرپورساتھ دیں تاکہ ہرقسم کی سازش کاقلع قمع ہوسکے ۔