مظفرآباد(این این آئی)وفاق میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں ، 70سوالوں کا جواب لینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ٗ وفاق میں بیٹھی اپوزیشن 70سوالوں کاجواب لینے سے قبل ایک وہ خود 1سوال کاجواب دے دے تو 1سوال 70سوالوں پر بھاری تصور ہوسکتا ہے ، حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ٗ اپوزیشن سے ایک ہی سوال ہے کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم (وقت )تھے ٗ عدالت نے انہیں سوئس حکام کوخط لکھنے کیلئے کہا تو اُس وقت خط کیوں نہیں لکھا گیا ٗ سزا کے طورپر وزیراعظم (وقت ) الٹے منہ گرے ٗ سابق صدر زرداری نے قومی دولت کولوٹ کر سوئس بنک میں اکاؤنٹ بنایا اُس کاحساب کون دے گا ، یہی سوال وفاق میں بیٹھی اپوزیشن کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، ان خیالات کااظہارنظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) و امیدواراسمبلی حلقہ 2لچھراٹ پیرسیدسرفرازگیلانی نے گزشتہ روز میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ٗ انہوں نے کہاکہ وفاق میں پی ٹی ٹی آئی اوراپوزیشن کے پاس اب نہ کوئی آپشن ہے نہ کوئی منشور ٗ جس پر وہ سیاست چمکا سکے ٗ پانامہ لیکس کو آڑے لگاکر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جوکسی لحاظ سے درست نہیں ٗ انہوں نے کہاکہ عمران ٗ خورشید گٹھ جوڑ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ٗ عوام نے انہیں ووٹ کی پرچی سے تو مسترد کردیا ہے ، اب ان کے پاس سیاست چمکانے کے لئے کوئی آپشن نہیں ،بیساکھیوں کاسہارا لیکرچلتے ہیں ،یہی گٹھ جوڑ اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتا۔