صوابی (آئی این پی)نشہ سے منع کر نے پر اپنے بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ بیوہ گل فیاض خان سکنہ ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر گل فیاض خان نے اپنے بھائی عامر خان جو کہ نشے کا عادی تھا کو نشہ کر نے سے منع کر رہے تھے جس پر انہوں نے بُرا مان کر گھر کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گل فیاض خان گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا پولیس نے عامر خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے