کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ میں گرمی کی شدت کے پیش نظر تمام سکول 25 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سکول بند کرنے کا فیصلہ گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا ۔