اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے پارٹی پالیسی کے خلاف کسی قسم کی بیان بیان سے گریز کیا جائے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تمام پارٹی رہنمائوں کو ہدایت جاری کر دی ہےآن لائن کو مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو سختی سے تنہیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف کسی قسم کی بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی سینیٹر رحمان ملک کے بیان پر ترجمان بلاول ہائوس کراچی نے بھی تردید کی تھی تاہم بدھ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی وضاحت طلب کر لی ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے بیان دیا تھا کہ انہیں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیکٹ فائندنگ کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کر کے سابق صدر کو دی جائے