اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیسہ باہر سے لا کر اپنی والدہ کے نام ہسپتال بنایا نواز شریف نے منی لانڈرنگ کا الزام اپنے باعزت والد پر لگا دیا نواز شریف کو صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں کرپسن کی وجہ سے پورا ملک خراب ہو رہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں گھٹیا الفاظ کے استعمال سے ماحول خراب ہوا ہے پارلیمانی کمیٹی کو ٹی او آرز کی تیاری کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف میں فرق یہ ہے کہ ایک نے پیسہ اکٹھا کر کے اورباہر سے لا کر اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنا دیا اور دوسرے نے منی لانڈرنگ کا الزام اپنے والد پر لگا دیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد عزت دار آدمی تھے وزیر اعظم کو اپنے والد پر الزام نہیں لگانا چاہئے تھا نواز شریف کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اعتراض آف شور کمپنیوں پر نہیں بلکہ چوری اور کرپشن کے پیسے پر ہے اعتراض منی لانڈرنگ پر ہے کہ پیسہ ملک سے باہر لے جایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیسہ ملک سے باہر لے جایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں کہا کہ پیسہ ان کے والد باہر لے گئے انہوں نے اپنے والد کا نام کیوں لیا انہوں نے کہا کہ بار بار ہمیں کہا جا رہا ہے کہ جمہوریت خراب ہو رہی ہے ہمارے خیال میں کرپشن کی وجہ سے پورا ملک خراب ہو رہا ہے سڑکوں پر آنا ہمارا جمہوری حق ہے ۔