بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ویزا کا حصول،ترکی نے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنادی

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)ترکی کے قونصل جنرل مرات اونرٹ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے ترک ویزا کے حصول کیلئے ڈراپ باکس سسٹم متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ویزا کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ترکش ایئر لائنز کے زیر اہتمام ترکی اور پاکستان کے معروف ٹریول ایجنٹس کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ترکی کے سالانہ12ہزار ویزا جاری کئے جاتے تھے جس میں اب20فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ پاکستانیوں کیلئے ترک ویزا کے حصول میں ترک قونصل خانہ بھرپور تعاون فراہم کرے گا اور اس ضمن میں وائس قونصل جنرل کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ترکش ایئر لائنز کے جنرل منیجر فتح اتاکان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ1983میں ترکش ایئر لائنز نے محض5طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا اور آج ترکش ایئر لائنز کے فلیٹ میں300سے زائد طیارے موجود ہیں اور ترکش ایئر لائنز کا شمار دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں میں کیا جاتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ اس وقت ترکش ایئر لائنز کی کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار28پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں،تاہم پاکستان سے ترکی آنے والا80فیصد ٹریفک ترکی سے آگے کا ہوتا ہے جبکہ محض20فیصد ٹریفک ترکی کیلئے ہوتا ہے اور اس ایونٹ کا مقصد بھی پاکستان سے ترکی کیلئے سیاحتی ٹریفک میں اضافہ کرنا ہے ،پاکستانی ٹریول ایجنسیاں ترکی کی سیاحت کیلئے پر کشش پیکیجز متعارف کرائیں اور اس ضمن میں ترکش ایئر لائنز ٹرپ پیکیجز کیلئے پرائس سپورٹ کرنے کو تیار ہے اور ٹریول ایجنٹس کو رعایتی ٹکٹس فراہم کئے جاسکتے ہیں۔تقریب سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین آغا طارق سراج،سابق چیئرمین حنیف رینچ اور یحییٰ پولانی نے بھی خطاب کیا جبکہ ترک ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن TURSABکی ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز ایلا اتاکان نے ترکی کی سیاحت سے متعلق بریفنگ پیش کی،تقریب کے آخر میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور ترک ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے درمیان دو طرفہ تعاون کیلئے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے۔##/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…