بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے لیگی کارکنان تھے یا پی ٹی آئی کے؟نادرا نے انوکھا جواب دے ڈالا

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہوگئی،، نادرا نے پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے سے معذرت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو مبہم رپورٹ ارسال کی ہے کہ ایسے واقعات میں نادرا کے پاس جدید مشینری نہیں جس سے چہروں کے ذریعے شناخت کیا جاسکے کہ یہ لیگی کارکنان تھے یا پی ٹی آئی کے ‘ فیصلہ دبا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی شناخت سے محکمہ نادرا نے معذرت کرلی ہے اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ جس میں چہروں کے ذریعے شناخت نہ کر سکتے اور جدید ٹیکنالوجی کے نہ ہونے بارے میں بتایا گیا ہے کہ واضح رہ کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد‘ لاہور اور پشاور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے واقعات پیش ائے تھے جن کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی نادرا کو بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی رپورٹ مانگی تھی جلسوں یں بدتمیزی کے واقعات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں اپنا جلسہ بھی موخرکردیا ھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیگر سیاسی حریفوں پر جلسوں میں بد نظمی پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ھا۔ جس کی وجہ سے وزارت داخلہ نے محکمہ نادرا کو ہدایات جاری کی تھیں کہ میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی شناخت کی جائے تاہم مکمہ نادرا نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی شناخت کرنے کے بارے میں اپنی ناکامی کا بتایا گیا ہے کہ محکمہ نادرا نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجودمحکمہ نادرا ویڈیوز کے ذرعیے افراد کی شناخت نہیں کر سکتا۔ (عابد شاہ/مہر علی)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…