لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کی پنجاب اسمبلی میں 3سالوں کے دوران10ویں بار آمد جبکہ موجودہ پارلیمانی سال میں دوسری بارمیں آئے ۔تفصیلات کے مطابق 2013کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد میاں شہبا زشر یف بدھ کے روزدسویں بار پنجاب اسمبلی میں آئے آئے ہیں جبکہ انکی آمد کے موقعہ پر پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افراد پر پنجاب اسمبلی آمد پر مکمل طور پر پابندی رہی ہے ۔