منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو’’سرپرائز‘‘دیدیا

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،وزیراعظم اور ان کے خاندان کے 1990ء سے لے کر 2013ء تک کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔بدھ کو پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر حسین بخاری اور لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی۔ درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر)صفدر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلومات تک رسائی کیلئے قانون کے ایکٹ کے تحت 1990ء سے لے کر 2013ء تک کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے اپنی تفصیلات میں اثاثے چھپائے ہیں، اثاثے چھپا کر وزیراعظم نے عوام اور ریاستی اداروں سے جھوٹ بولا ہے، پانامہ لیکس کے ذریعے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا جھوٹ سامنے آیا ہے، مذکورہ افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، تا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے ، وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کا پانامہ اثاثوں پر موقف میں تضاد جھوٹ کو ظاہر کرتا ہے، وزیراعظم کے کچھ اہل خانہ نے پانامہ پیپرز میں ظاہر ہونے والے اثاثوں کوتسلیم کیا،چیف الیکشن کمشنر کے نام دی گئی درخواست میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف ضابطہ فوجداری ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…