اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان اورشاہ محمود قریشی حکومتی ارکان کو دھمکیاں دیتے رہے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے خطاب سے قبل حکومتی ارکان کی جانب سے عمران خان کے خطاب کے دوران ممکنہ شور شرابہ کے پیش نظر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی ارکان یاد رکھیں کہ 2جون کو صدر مملکت ممنون حسین نے بھی خطاب کر نا ہے،پھر اپوزیشن سے گلہ مت کرنا۔جبکہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کچھ حکومتی ارکان کی جانب سے شور پرعمران خان نے حکومتی ارکان کو نصیحت کر تے ہوئے کہا کہ مجھے تقریر کر نے دی جائے شور نہ کریں ورنہ آپ کے وزیر اعظم سے تو لکھی ہوئی تقریر بڑی مشکل سے پڑھی جاتی ہے،وہ کیا کریں گے۔