بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اربوں کی گیس چوری ،نئے سکینڈل نے سر اُٹھالیا،تہلکہ خیز انکشافات،بڑے بڑے نام زِد میں آگئے

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر کے 888سی این جی سٹیشنز سمیت کیپٹو پاور پلانٹس اور صنعتی مالکان کی جانب سے 14 ارب روپے کی گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گیس چوری 2010 سے 2016 تک کی گئی، سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے دور سے اب تک گیس چوری کا سلسلہ جاری ہے، گیس چوری کے باوجود 400سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں تاحال کام کر رہی ہیں، طارق عزیز باکسلاہور کی کمپنی نے ایک ارب 67 کروڑ50لاکھ روپے کی گیس چوری کی، حسن بورڈ شیخوپورہ 29 کروڑ61لاکھ، عبدالقیوم خان اینڈ کمپنی 26کروڑ 32لاکھ، رستم ٹاولز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 20کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کی گیس چوری کی۔ آئی این پی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک بھر کے 888 سی این جی سٹیشنز سمیت کیپٹو پاور پلانٹس اور صنعتی مالکان نے 2010 سے 2016 تک 14 ارب روپے کی گیس چوری کی۔ سابق وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم اور موجودہ وزیر شاہد خاقان عباسی کے دور تک گیس چوری جاری ہے، اب تک گیس چوری میں ملوث 400 سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں اپنا کام کر رہی ہیں، ان میں سے اکثر کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، سب سے زیادہ گیس چوری میں لاہور کی کمپنی طارق عزیز باکس لاہور ملوث ہے جس نے ایک ارب 67کروڑ 50سے زائد کی گیس چوری کی ہے جبکہ حسن بورڈ شیخوپورہ نے 29کروڑ 61لاکھ، عبدالقیوم خان اینڈ کمپنی نے 26کروڑ 32لاکھ روپے کی گیس چوری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…