خاران(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی گاڑی کو حادثہ گاڑی اُلٹنے سے پارٹی خاران کے مقامی رہنما نور بخش بلوچ جاں بحق جبکہ بلوچ رہنما میر راؤف خان ساسولی سمیت پانچ افراد زخمی زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈاکٹر اسحاق بلوچ حادثہ میں محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ سے خاران آرہے تھے کہ برشونکی کے مقام پر گاڑی کی ٹائی راڈ نکلنے کے باعث گاڑی اُلٹ گئی جس میں گاڑی میں سوار نیشنل پارٹی خاران کے سابق صدر نور بخش بلوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ بلوچ رہنما میر راؤف خان ساسولی سمیت دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال خاران میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر اسحاق بلوچ گاڑی حادثہ میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔