لاہو ر(این این آئی ) ایف بی آرنے اورنج لائن میٹروٹرین پر کام کرنیوالی چینی کمپنی سے 1ارب 15کروڑ روپے ٹیکس وصول کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چائنہ ریلوے نو رینکو کمپنی نے18ارب 40کروڑ کی مشینری امپورٹ کر لی ہے جس پرایف بی آرنے ود ہو لڈنگ ٹیکس کی مد میں1ارب 15کروڑ روپے وصول کر لیا ہے ۔پنجاب حکومت اور نج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ سے چینی کمپنی کو ٹیکس چھوٹ دلوانا چا ہتی تھی اور اس حوالے سے گزشتہ 2ماہ سے ایف بی آر سے مذاکرات جا ری تھے لیکن ایف بی آر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آرقوانین کے مطابق مشینری کی امپورٹ پر 6فیصد ٹیکس عائد ہو تا ہے ۔ بعد ازاں حکومت پنجاب سے مذاکرات کے بعد چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو تسنیم رحمان کی ہدایت پر ٹیکس وصولی کی گئی ۔ کمشنر ندیم عارف اور ایڈیشنل کمشنر زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل تھے۔