کراچی (این این آئی) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19(کراچی ریجن) کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے۔ ٹی ایم سی گر اؤنڈ پر زون1نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 53.1اوورز میں 184رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ حمیر یوسف نے 8چوکے لگا کر 52رنز بنائے۔عمار اقبال نے 31رنز میں 3چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ولید خان کے 31رنز میں 3چوکے شامل تھے۔ اسامہ بٹ نے 23رنز میں 4چوکے لگائے۔ آف بریک بولر عادل اعجاز نے 43رنز پر 5کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ سلو لیفٹ آرم دانیال مطلوب کو 52رنز پر 4وکٹ ملے۔زون7کی پہلی اننگز 37اوورز میں 142رنز پر مکمل ہوگئی۔ جلال الدین نے 52رنز کی باری میں 11چوکے لگائے ۔ امیر نواب کے 32رنز 5چوکے اور ایک چھکے کی بدولت بنے۔سبحان شاہ نے 27رنز میں 5چوکے لگائے۔ سلو لیفٹ آرم صہیب احمد نے 27رنز پر 7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔احمد فاروق نے 42رنز پر 2وکٹ اپنے نام کئے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون3نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ70 اوورز میں 5وکٹوں پر 315رنز جوڑے۔ رام روی نے ایونٹ میں اپنی تیسری سنچری داغی۔ انہوں نے 12چوکے لگا کر 127رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔سعد رحمن کے 37رنز میں 5چوکے شامل تھے۔ اعظم خان نے 35رنز میں 3چوکے لگائے۔ عمران شاہ کے 34رنز میں 4چوکے شامل تھے۔ امیر رضا نے 33رنز میں 3چوکے لگائے۔ اسامہ علی نے 30رنز کی باری 2چوکے لگائے۔ آف اسپنر محمد زاہد نے 111رنز کے عوض 4بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔زون 5نے اپنی پہلی اننگز میں 18اوورز کا سامنا کیا اور 3وکٹوں پر 70رنز بنالئے۔ اشعر قریشی 46رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ محمد علی خان نے 17رنز پر 2کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر زون4نے ٹاس جیت کر پہلے اننگز کا آغاز کیااور68اوورز کا سامنا کرنے کے بعد پوری ٹیم 153رنز پر پویلین واپس ہوگئی۔ دانیال نوید نے 68رنز کی عمدہ اننگز میں 10چوکے اور3چھکے شامل تھے۔ محمد فیصل کی 47رنز کی اننگز 8چوکوں پر مشتمل تھی۔ سلو لیفٹ آرم بولرز طارق خان نے 35رنز اورمحمد حسان خان نے 53رنز پر 3,3مہرے کھسکائے۔زون6نے 24اوورز کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 96رنز بنائے۔ ایس ایم طہمی 37رنز میں 5چوکے لگائے۔ انس الیاس کے 34رنز 3چوکے اور2چھکوں کی مدد سے بنے۔ کامران رحمن 20رنز پر ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 2چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ آف بریک بولر رومیل احمد شہزاد نے 15رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ایمپائرز خالد محمود سینئر ، سہیل جعفر، نذیر بٹ، شکیل احمد، عاصم علوی اور عمران جاوید جبکہ آفیشل اسکوررز عبید احمد، حسیب اﷲاور عمران اﷲ تھے۔