لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔آصف ہاشمی کے وکیل میاں حنیف طاہر نے موقف اپنایا کہ ڈی ایچ اے لینڈ سکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اخباری اشتہار جاری کئے بغیر انکے موکل کے بلاجواز ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔اس کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں جبکہ کیس کا مکمل چالان بھی ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































