منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس ،وزیراعظم اورانکے خاندان کیخلاف درخواست پرحکم جاری

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی جانب سے حکومتی خط واپس کئے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس انکشافات اہم نوعیت کا معاملہ ہے، وزیراعظم کا نام آنے سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا، پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظرتحقیقات نیب سے کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…