بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میاں شریف کے باقی بچوں کی اولادیں آج کن حالات میں ہیں ؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما کا سوال

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ، میاں صاحب بتائیں میاں شریف کے باقی بچوں کی اولادیںآج کن حالات میں ہیں۔ صرف آپ ہی کے کاروبار میں اللہ نے برکت دے رکھی ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صوبہ732 ارب روپے کا مقروض ہوگیا اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے ایوان میں سوال کیا کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ گڈ گورننس کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن آج ڈاکٹر، کلرک، اساتذہ، نابینا افراد، کسان، طلبہ ہر طبقہ اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے آپ کو یہ کیوں نظر نہیں آتے؟ اپوزیشن لیڈر نے پا نا مہ معاملہ میں حکومتی ہٹ دھری پر تنقید شروع کی تو وزیراعلیٰ ایوان چھوڑ کر بغیر تقریر سنے ہی چل دیئے۔ جس پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعلیٰ میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2015تک اتفاق فاونڈری ڈیفالٹر تھی جسے ختم کرنے کے لیے ال رحمت کارپوریشن بناکر دوبارہ قرضہ حاصل کئے گئے، ہم وزیراعلیٰ سے جواب مانگتے ہیں لیکن وہ بڑے بھائی کی طرح کہانیاں سنا کر چلتے بنتے ہے لیکن حقائق ایسے بدلے نہیں جا سکتے وزیراعلیٰ کو پنجاب کے عوام کو جواب دینا ہوگا ورنہ مرکز میں اقتدار سنبھالتے پنجاب بھی کھو بیٹھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…