منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی کا اظہار تشکر،کیا طے ہوا بتادیا،ایازصادق نے فوراً تردید کردی

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شاہ محمودقریشی کا اظہار تشکر،کیا طے ہوا بتادیا،ایازصادق نے فوراً تردید کردی، قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے سپیکر کی موجودگی میں طے شدہ امور پر عمل کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ حکومتی ارکان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے عمران خان کی تقریر اطمینان سے سنی ہے ٗیہی طے ہوا تھا کہ قائد حزب اختلاف اور عمران خان کے بعد دیگر پارلیمانی لیڈروں کو موقع دیا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ یہ طے نہیں ہوا تھا میں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے حکومت کو موقع دینا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے بعد حکومت کو بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہم طے کردہ امور پر عمل نہیں کریں گے تو ماحول خراب ہوگا۔ اپوزیشن کے دو رہنماؤں کے مقابلے میں ایک حکومتی تقریر ہونے دیں ہم نے پہلے ہی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ آئینی ترمیم میں کم از کم دو گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ اڑھائی بجے آپ نے اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر آج آئینی ترمیم نہ کی گئی تو پھر سینٹ میں پیش نہیں ہو سکے گی۔ جمعہ کو سینٹ کا اجلاس بھی ملتوی ہو جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…