منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ ’’نادرچیزوں‘‘کے شوقین نکلے،گھر سے کروڑوں کا مال برآمد

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ ’’نادراشیاء‘‘کے شوقین نکلے،گھر سے کروڑوں کا مال برآمد،ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات اور سرکاری دستاویزات سمیت کروڑوں روپے کی جائیداد کے کاغذات قبضے میں لے لی،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب راولپنڈی نے ملزم کے گھرپر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔نیب نے ناجائزذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتاروزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے سامنے پیش کیا۔سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شفقت چیمہ آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں ٗ تحقیقات کے لئے ملزم کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے جس پر عدالت نیملزم کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے تیس مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیااس سے قبل نیب راولپنڈی نے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات اور سرکاری دستاویزات سمیت کروڑوں روپے کی جائیداد کے کاغذات قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شفقت چیمہ کے ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی کاروائی بھی شروع کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…