بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے دائیں اور بائیں کون لوگ ہیں؟ حمزہ شہبازنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سب کو ایک تکڑی میں تلنا ہو گا،بلاتفریق احتساب کے حق میں ہیں لیکن اپنی آف شور کمپنی رکھنے والوں کو دوسروں پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کے دائیں قرضہ معاف کرانے والے جہانگیر ترین اور بائیں قبضہ گروپ علیم خان کھڑے ہوتے ہیں ،126 دن تک دھرنے میں وقت ضائع کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی جوڈیشل میں پی ٹی آئی کے تینوں الزام خارج کر دئیے۔حمزہ شہباز اندرون شہر فاروق گنج میں گزشتہ ماہ گھر منہدم ہونے جانے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اس مرتبہ بھی واویلا مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا عمران خان کوپہلے دن ہی اسمبلی میں بات کرنا چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا اور انشاء اللہ 2018 میں پاکستان لوڈشیڈنگ اور دیگربحرانوں سے نجات پا چکا ہوگا۔حمزہ شہبازنے کہا کہ عوام نے کھیل تماشوں کے لئے مینڈیٹ نہیں دیا مسلم لیگی قیادت دل وجان سے پاکستان کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جس کے مثبت اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے گزشتہ ماہ گھر گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے سربراہ زبیر رسول اور اس کی والدہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان دونوں کو عمرے پر بجھوانے کا اعلان کرنے کے علاوہ انہیں مالی امداد کا چیک بھی دیا۔صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن،ایم پی اے غزالی بٹ ،مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات عمران علی گورائیہ اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…