بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گورنر پنجاب کے بیٹے کے ملازم کاپراسرارقتل

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ مزنگ میں قتل ہونے والا نوجوان گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق دو روز قبل بیگم روڈ پر 22سالہ نوجوان حامد رضا غزالی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے حامد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کے انکے ورثا کے حوالے کر دی ہے جو میت کو آبائی گاؤں نارووال تدفین کے لیے لے گئے ۔پولیس کے مطابق مقتول گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے، آصف رفیق رجوانہ کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تھا جسے ایک گولی ماری گئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…