مظفرآباد(نیوز ڈیسک )آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سب سے پہلے اپنی پارٹی کی خواتین کومخاطب کیا۔ انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس تیار ہے۔ اگر فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین کے نزدیک کوئی آیا تو ان کی بہت بری پٹائی ہوگی۔ پاکستان کی خواتین بھی انقلاب چاہتی ہیں۔ جمعہ کو فیصل آباد والا جلسہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔عمران خان اس کے بعد بھرپورفارم میں آئے اور وزیراعظم نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عمران خان نے کہاکہ میاں صاحب اُنگلی کھڑی ہوگئی،آپ کوپویلین جاناپڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ لیڈرفیکٹری اوردولت بنانےنہیں آتا۔ انھوں نے کھلے الفاظ میں وزیراعظم کو مخاطب کیاکہ نوازشریف، آپ وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔اللہ کی طرف سےنوازشریف کی پکڑہوئی ہے۔ عمران خان نے مایوسی کا اظہار کیاکہ اُمیدتھی وزیراعظم پارلیمنٹ میں حقائق بتائیں گے مگرمیاں صاحب نےسب کےسامنےجھوٹابیان دیااورپارلیمنٹ میں آکرجھوٹ بولا۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہاکہ میاں صاحب جتنا پیسہ بنانا تھا بنالیا، اب احتساب کا وقت آگیا ہے۔ اللہ کے طرف سے نوازشریف کی پکڑہوئی ہے اور وہ اب وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مو لا نا فضل الر حما ن وزیر اعظم نواز شریف کو کر پشن سے بچا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صا حب رقم بڑھا ئو ہم تمہا رے سا تھ ہیں ۔