لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ تمام تر قیاس آرائیوں ‘ منفی پروپیگنڈے اور شکوک وشہبات کے باوجود ایگزم بینک آف چائنہ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے 33ارب روپے کی پہلی قسط پاکستان کے حوالے کر دی ہے جو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی مخلصانہ قیادت پر چین کے اعتماد کا مظہر ہے ،کوئی بھی بینک غیر یقینی صورتحال میں چند لاکھ روپے قرض بھی جاری نہیں کرتا‘یہ 1.62ارب ڈالر کا منصوبہ ہے ‘ ہم اپنی قیادت پر اس اظہار اعتماد پر چین کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ، چین کے وزیر اعظم کے الفاظ میں یہ پاکستان کے لئے تحفہ ہے اور پنجاب میں شفاف طور پر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں کا اعتراف ہے، اس منصوبے کے ناقدین یہ جانتے ہیں کہ اس کی تکمیل ان کی سیاسی موت ہے ‘ وہ ہوش کے ناخن لیں اور غریب عوام کی سہولت کے اس شاندار منصوبے کو تنازعات کا شکار نہ کریں ۔گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آپریشن کا آغاز پاکستان اور چین کی بے مثال اور لازوال دوستی کا آئینہ دار ہو گا ۔اس شاندار منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصرعوام کی بہتری نہیں چاہتے اور شکوک و شہبات پیدا کر کے ا سے رکوانا چاہتے ہیں ‘چین کی طرف سے اس منصوبے کے لئے رقم کی فراہمی ان عناصر کے لئے یہ بہت بڑا سبق ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے جس منصوبے کو اللہ تعالی کی تائید اور قیادت کا خلوص نیت حاصل ہو‘ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ۔خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر قومی سرمائے کی بچت کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ۔پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان معاہدے کے باوجود اوپن ٹینڈرنگ کروائی گئی حالانکہ دو حکومتوں کے درمیان معاہدوں پر پیپرا قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ انہو ں نے بتایا کہ ٹینڈرنگ کے نتیجے میں ایک کمپنی نے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے سب سے کم لاگت 2.13ارب ڈالر طلب کی گئی تھی جس کے بعد قانون کے تحت مزید گفت و شنید کی ضرورت نہیں لیکن وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے قرض کی رقم کم کروانے کے لئے منصوبے کی لاگت میں مزید کمی کروانے کی خاطر مسلسل سات ماہ تک چینی حکام سے بات چیت کی اور انتھک محنت کے نتیجے میں اس کی لاگت 1.47ارب ڈالرتک کم کروا دی ۔ اس طرح قومی حزانے کو600ملین ڈالر کی بچت ہوئی ۔بچت کی پالیسی پر ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چینی حکام کو منصوبے کا تعمیراتی کام چین کی بجائے پاکستانی کمپنیوں سے کروانے پر آمادہ کیا اور مزید چھ ارب روپے کی بچت کی ۔جو موجودہ حکومت کی شفافیت ‘ جذبہ خدمت اور عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔اس اقدام کے نتیجے میں ہمارے اپنے اداروں‘ کنٹریکٹرز اور انجینئروں کی استعداد کار بہتر ہو رہی ہے اور ہمارے کنٹریکٹرز اب بین الاقوامی ٹینڈروں میں حصہ لینے کے قابل ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا 35فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے ۔اس منصوبے کا تعمیراتی کام اس سال دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اسے شیڈو ل کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔منصوبے کی معیاری تکمیل کی نگرانی کے لئے چائنہ انجینئرنگ کنسلٹنٹس اور سی آر نورنکو کے انجینئرز لاہور پہنچ چکے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ شہر کے گنجان علاقوں سے گزرنے و الی اورنج لائن ٹرین کے آغا زپر روزانہ اڑھائی لاکھ افراد اس پر سفر کریں گے اورصرف تین سال بعد ان مسافروں کی یومیہ تعداد پانچ لاکھ سے بھی تجاوزکر جائے گی ۔یہ منصوبہ شہریوں کو سفر کی جدید ‘ با وقار اور سستی سہولت مہیا کر کے ملک کا ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل کر دے گا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے مسافروں کے وقت کی بچت اور گاڑیوں کے استعمال کی مد میں پہلے سال مجموعی طور پر 14.9ارب روپے جبکہ آئندہ 30سالوں تک اوسطاََ 39.38 ارب روپے سالانہ کے حساب سے بچت ہو گی ۔
لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین ،فائنل راؤنڈ شروع
17
مئی 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں ...
- امریکی ڈالر 140.89 روپے کا ہوگیا؟ اصل حقیقت کیا؟
- ” قتل اور ذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں” وہ ملک جس سے ...
- 300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی ...
- انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران
- کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فوج کا عمران خان کو صاف جواب
- رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
- اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
- بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ”محبت”کا اظہار کردیا
- 44ایوارڈز اور 500 کروڑ کی کمائی،باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی انڈین فلم
- امریکا نے بھارتی شہریوں کو فوجی طیارے میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا
- پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کا ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں اپنی بیٹی کی چیخیں سنتی رہی، دل دہلا...
- امریکی ڈالر 140.89 روپے کا ہوگیا؟ اصل حقیقت کیا؟
- ” قتل اور ذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں” وہ ملک جس سے اماراتی ارب پتی نے اپنی تمام سرمای...
- 300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی شرط
- انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران
- کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فوج کا عمران خان کو صاف جواب
- رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
- اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
- بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ”محبت”کا اظہار کردیا
- 44ایوارڈز اور 500 کروڑ کی کمائی،باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی انڈین فلم
- امریکا نے بھارتی شہریوں کو فوجی طیارے میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا
- پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کا معاہدہ
- مالکان کی ڈانٹ سے ناراض ملازمہ کا 3ماہ کے بچے پر تشدد
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے