اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط پارلیمنٹرین کو سارک ممالک کے پارلیمنٹرین کے مساوی تنخواہیں اور مراعات مہیا کرنے کا بل دو دن میں مکمل کرکے جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پارلیمنٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر تیل ، تنخواہ ، سفری اخراجات ، میڈیکل الاﺅنس میں اضافہ کے علاوہ پارلیمنٹرین کو توقیر و احترام ، سرکاری گاڑی ، سرکاری دفتر اور سٹاف بھی مہیا کرنے کی تجویز شامل کرلی گئی ہیں ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا اجلاس گزشتہ روز چوہدری اسد الرحمن کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ہوا ہے چیئرمین کمیٹی اسد الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے پارلیمٹنرین کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی جو کہ عوامی نمائندوں کے ساتھ زیادتی ہے اس طرح سرکاری افسران اور بیورو کریٹس کو بھی عوامی نمائندوں کی توقیر اور عزت کا احترام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کیبنٹ کے ڈرائیور کے برابر ممبران اسمبلی کو مراعات اور تنخواہیں دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین کو دیئے گئے مراعات ایکٹ 1974ءکے تحت ہیں اور اس میں ترمیم ناگزیر ہوچکی ہیں ممبر قومی اسمبلی نجف سیال نے کہا ہے کہ نوے فیصد ممبران قومی اسمبلی ایماندار ہیں اور پارلیمنٹرین کو بہترین مراعات دے کر کرپشن سے دور رکھا جاسکتا ہے ایم این اے رانا افضل نے کمیٹی میں تجویز دی ہے کہ پروٹوکول اور مراعات بائیس گریڈ کے سیکرٹری کے برابر ہونی چاہیے اور سٹیٹس کے مطابق تنخواہیں ملنی چاہیے ممبر کمیٹی رضا حیات ہراج نے کہا کہ پارلیمنٹرین کوسرکاری ہسپتالوں کی بجائے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ذریعے میڈیکل الاﺅنس ملنا چاہیے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہا کہ موبائل چارجز کی مد میں بھی مراعات دی جائیں میاں منان نے کہا کہ خزانہ خالی ہو یا بھرا ہوا مگر پارلیمنٹرین کیلئے مراعات مہیا کرنا ہونگی ایم این اے شگفتہ جمانی نے کہا کہ سفارشات پیش کی ہیں جن میں پارلیمنٹرین کو تنخواہیں بائیس گریڈ آفیسر کے مساوی ہیں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کو خصوصی مراعات اور تنخواہیں ہونی چاہیں وہ پارلیمنٹرین جو دو سے زیادہ مرتبہ پارلیمنٹ کا حصہ بنے اس کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے بجلی ، پانی اور یوٹیلٹی بلز کی مد میں پچاس ہزار روپے دیئے جائیں قائمہ کمیٹی کے ممبران ارو خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ممبران قومی اسمبلی نے دو دن میں بل تیار کرکے کمیٹی سے پاس کرنے کی تجویز دی ہے اور کمیٹی سے پاس ہونے کے بعد آئندہ جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی تجویز دی جس پر قائمہ کمیٹی نے مشترکہ طور پر اس تجویز پر عملدرآمد کرکے فیصلہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا دوسرا اجلاس آج بدھ کو منعقد کیاجائے گا جس میں بل کو متفقہ طور پر پاس کرکے قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قانون و انصاف خزانہ اور پارلیمنٹ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور اس حوالے سے سرکاری افسران نے بل کی تیاری میں تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے ۔
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں، جمعہ کو قومی اسمبلی میں بل پیش کر نیکا فیصلہ
17
مئی 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں ...
- امریکی ڈالر 140.89 روپے کا ہوگیا؟ اصل حقیقت کیا؟
- انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران
- 300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی ...
- سعودی عرب میں پہلا روز ہ کب ہو گا؟تاریخ سامنے آگئی
- کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فوج کا عمران خان کو صاف جواب
- افغانستان میں 60 لاکھ افراد کا صرف چائے روٹی پر زندہ رہنے کا انکشاف
- اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
- رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
- بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ”محبت”کا اظہار کردیا
- امریکا نے بھارتی شہریوں کو فوجی طیارے میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا
- ” قتل اور ذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں” وہ ملک جس سے ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں اپنی بیٹی کی چیخیں سنتی رہی، دل دہلا...
- امریکی ڈالر 140.89 روپے کا ہوگیا؟ اصل حقیقت کیا؟
- انسانی جسم میں بیکار سمجھا جانے والا بافتہ انتہائی کارآمد نکل آیا، سائنسدان حیران
- 300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی شرط
- سعودی عرب میں پہلا روز ہ کب ہو گا؟تاریخ سامنے آگئی
- کسی خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، فوج کا عمران خان کو صاف جواب
- افغانستان میں 60 لاکھ افراد کا صرف چائے روٹی پر زندہ رہنے کا انکشاف
- اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
- رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
- بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ”محبت”کا اظہار کردیا
- امریکا نے بھارتی شہریوں کو فوجی طیارے میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا
- ” قتل اور ذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں” وہ ملک جس سے اماراتی ارب پتی نے اپنی تمام سرمای...
- پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کا معاہدہ
- 44ایوارڈز اور 500 کروڑ کی کمائی،باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی انڈین فلم