اسلام آباد (آئی این پی) پیمرا نے دنیا ٹی وی اور چینل 24کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیا، نوٹس عدلیہ، فوج، پولیس کے خلاف بہتان تراشی اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو پر دیا گیا، ٹی وی چینلز کا عمل آئین کے آرٹیکل19 اور 204کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پیمرا نے دنیا ٹی وی اور چینل 24 کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیا، نوٹس عدلیہ، فوج، پولیس کے خلاف بہتان تراشی اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو پر دیا گیا،چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ سے متعلق ایسی باتیں نشر کی گئیں جو توہین عدالت میں آتی ہیں۔ پیمرا کے مطابق ٹی وی چینلز کا عمل آئین کے آرٹیکل19 اور 204کی خلاف ورزی ہے۔پیمرا کا دنیا ٹی وی اور چینل 24 کو 23مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ، جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں ادارہ یکطرفہ کارروائی کا مجاز ہو گا۔