ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان کے گراؤنڈ میں دھواں دار بیٹنگ‘ کپتان کے باؤنسر پر چوکے او ر چھکے لگا دئیے‘ کہتے ہیں کہ نیا کے پی نہیں بنا سکے نیا پاکستان کیا بناؤ گے۔منگل کو وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہکلہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جارحانہ موڈ میں نظر آئے اورنے اپنے سیاسی مخالفین پر کھل کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو بنوں میں سوالوں کا جواب نفی میں ملا اور خیبرپختونخوا کو نیا نہ بنانے والے پاکستان کو کیسے نیا پاکستان بنا سکتے ہیں، دو سال بعد کے پی کے بھی ان کے پاس نہیں ہو گا، تحریک انصاف پشاور میں ضمنی انتخابات بھی ہار گئی ہے،پشاور کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا آپ کے ہاتھ سے جا رہا ہے، 2018 میں آپ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔