اسلا م آ با د (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں شب برات22مئی بروز ہفتہ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائےگی اس سلسلے میں چاروں صوبوں،وفاقی دارالحکومت،شمالی علاقہ جات،تحصیل جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کی تمام بڑی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیںگی جس میں علماءکرام،خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہو گی اورفرزندان اسلام رات بھر نوافل،ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی ،ملکی استحکام ،امن وبھائی چارے ،محبت و اخوت کے فروغ،اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیںگی اس موقع پر مساجد،خانقاہوں اور درباروں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گااس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر ہو ں گے ۔