اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کے جواب نہ دیکر وزیراعظم نے اپنی روشن برقرار رکھی ہے ، کل کی طرح آج بھی امیر المومنین بننے کا خواب دماغ سے نہ اتر سکا ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چند دن قبل متعدد بار کہا کہ وہ ضروری نہیں سمجھتے کہ ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دیں اور نہ ہی وہ اس کے پابند ہیں تاہم سوموار کو وزیراعظم نواز شریف کے اپوزیشن کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پوری آب وتاب سے ایوان میں آئے اور لکھی لکھائی تقریر پڑھ کر ایوان کو سنا دی اپوزیشن نے بھی واک آؤٹ کرکے ثابت کیا کہ وہ اپنے سوالوں کے جواب لیں گے بصورت دیگر وہ ایوان میں نہ بیٹھیں گے آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ایک بار پھر امیر المومنین بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور اس سے قبل بھی انہوں نے ایسا خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر جنرل پرویز مشرف نے دی تھی اور اب دوسرا خواب پھر آگیا تو پھر کہیں تعبیر ایسی نہ آجائے جس سے میاں نواز شریف خواب دیکھنا ہی چھوڑ دیں