کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہمیشہ دیانت کے ساتھ اوربلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔ جماعت اسلامی کا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود اور ایک پرامن روشن اسلامی پاکستان بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین صدیقی نے جماعت اسلامی گلشن معمار کے تحت منعقدہ دوروزہ ’’معمار فیملی فیسٹیول‘‘ کے دوسرے اور آخری دن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیملی فیسٹیول سے پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی ،امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معرا ج الہدیٰ صدیقی ،نائب امیر سندھ محمد حسین محنتی ،جما عت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان ،ضلع شر قی کے امیر یو نس بارائی ،ڈھاکہ گروپ آف ایجو کیشن کے سربراہ حسنین رضوی ،پیپلز پارٹی ورکنگ کونسل سندھ کے رکن فیصل شیخ ، قائم مقام امیر زون گڈاپ وسطی خالد صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جسٹس وجہیہ الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے، اس کا نام پاناما لیکس میں بھی نہیں، عوام کو ایسے لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں میں پہنچانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ بچے بچیوں کے ٹیلنٹ کی قدردانی اور یہ ٹیلنٹ ایوارڈ مستقبل کے معماروں کو مزید آگے بڑھنے کے لئے نیا حوصلہ دے گا، اس بات کی خوشی ہے کہ اہل کراچی خصوصاً اہلیان گلشن معمار کو طویل عرصے کے بعد ایک بھرپور فیملی پروگرام میسر آیا ہے جو نہ صرف ذہنوں کو جلا بخشے گا بلکہ امید و ترقی کے نئے چراغ بھی اسی سے روشن ہوں گے۔ ایسی مثبت سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئے۔ ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کراچی شہر کی رونقیں پھر سے بحال ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، یہ فیملی فیسٹیول اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فیملی کے ساتھ ایک ہی جگہ تفریح ذوق کی تسکین اور سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی عوام کے لئے دلچسپی اور سہولت کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گلشن معمار جماعت اسلامی کو اس کامیاب اور مثبت پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، امید ہے کہ آئندہ بھی جماعت اسلامی اس روایت کو برقرار رکھے گی۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں، بچے مستقبل کے معمار، ان معصوم ذہنوں کی حوصلہ افزائی بذریعہ ٹیلنٹ ایوارڈ لائق تحسین ہے، ایسی کوششوں سے ان کی صلاحیتوں کو جلا ملے گی اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں خوف اور بدامنی کی جو فضا ہے آج کے پروگرام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگ مثبت تفریح کے خواہاں ہیں، یہ ملک اسلام کا ہے، سب پاکستانیوں کا ہے، اس ملک میں بدعنوان اور نااہل حکمران قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی بلکہ جو کیا اپنے مفاد میں کیا، عوام قرضے، غربت، مہنگائی اور مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں جبکہ حکمران عیش کر رہے ہیں، عوام اپنے حقوق کو پہچان کر اٹھیں اور کرپشن فری پاکستان مہم میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے درمیاں رہنے والی جماعت ہے انتخاب کے علاوہ بھی مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف ہے فیسٹیول کے انعقاد پر اللہ کا شکر اور جماعت اسلامی گلشن معمار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قبل ازیں فیسٹیول کا افتتاح نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو نے کیا، پہلے دن ادبی عدالت اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر عنایت علی خان، اعجاز رحمانی، نور الدین نور،اجمل سراج ،نجیب ایوبی اور دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ دوسر ے دن ٹیلنٹ ایوارڈ اور نیلام گھر منعقد کیا گیا ۔جس میں عوام کا شوق دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ہزاروں لوگوں نے نہایت نظم و ضبط سے فیسٹیول میں شرکت کی ۔
پاکستان کی واحد جماعت جو کرپشن سے پاک ہے ،ریٹائرڈ جسٹس وجیہ الدین نام سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































