ہنگو(نیوزڈیسک)حساس شہرمیں مظاہرے پھوٹ پڑے،فائرنگ ،لاٹھی چارج،تین جاں بحق،سپاہیوں سمیت متعددزخمی،پاراچنار کے قریب صدرہ کے مقام پر مظاہرین کے جانب سے سڑک بلاک کرکے احتجاج کے دوران فائرنگ، لاٹھی چارج اور پتھراؤ جس سے تین مظاہرین جان بحق ، پانچ لیوی سپاہیوں سمیت گیارہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی اور دیگر علماء اور تحریک حسینی کی جانب سے پاراچنار میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جلسے میں شرکت کیلئے پشاور سے علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ پیر مقدس کاظمی آرہے تھے پولیٹکل انتظامیہ نے انہیں پاراچنار انے سے روکتے ہوئے چھپری چیک پوسٹ لوئر کرم سے واپس کردیا جس پر قبائل نے صدرہ کے مقام پر احتجاج شروع کیاگیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لیویز اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکیں جس کے بعدمظاہرین نے پتھراو کیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب دوران فائرنگ ہوئی جسکے نتیجے میں تین مظاہرین نثار حسین ، سید یحیی حسین اور سید علی اکبر موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے چھ زخمیوں سید ارشاد حسین ، سید کبیر حسین ، احمد علی ، سید ابراہیم ، سید ولایت اور ضامین علی کو ایجنسی ھیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔پتھراؤاور لاٹھی چارج کے دوران پانچ لیویز اہلکار صوبیدار سردار حسین ، سپاہی مظاہر حسین آصف حسین ، اقبال حسین اور سپاہی عمران علی بھی زخمی ہوگئے پولیٹکل انتظامیہ نے 50 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ مظاہرین کی فائرنگ سے جانی نقصان ہوا ہے اور فائرنگ کرنے والے کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے۔ مین روڈ مظاہرین کی منتشر کرنے کے بعد آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا۔دوسری جانب تحریک حسینی نے کہا ہے کہ مظاہرین کھانا کھا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ شروع کردی گئی۔
حساس شہرمیں مظاہرے پھوٹ پڑے،فائرنگ ،لاٹھی چارج،تین جاں بحق،سپاہیوں سمیت متعددزخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق



















































