اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا عزیربلوچ کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پرجیل بھیجنے کا حکم

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پرجیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو 14 روزمیں چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارکے اہم کردار سردارعزیربلوچ کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پربدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ عزیر بلوچ کے منہ پر سفید کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت نے سردار عزیر بلوچ کو جیل بھیجنے کا حکم صادر کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی وہ 14 روز میں ملزم کے خلاف چلان پیش کرے تاکہ ہائی پروفائل کیس میں جاری عدالتی کاروائی کا عمل تیز تر ہوسکے۔ اس موقع پرعدالت نے عزیر بلوچ کا طبی معائنہ کروانے کا بھی حکم دیا۔یاد رہے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف قتل،اقدام قتل،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی سینکڑوں ایف آئی آر درج ہیں،دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ کارروائیاں سندھ حکومت کے چند سابق وزراء کے کہنے پر کیں تھیں جبکہ سہولت کار کے طور پر پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدرعبد القادر پٹیل کا نام لیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…