اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا،ن لیگ ناکام،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی رکنیت بحال

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 56 سے کامیاب ہونے والے امیدوار وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ بدھ کوجسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔ یادرہے کہ 2013ء کے الیکشن میں اسی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروجیہ الزمان خان کامیاب ہوگئے تھے تاہم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا اورپھر تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہوگئے جس پرمسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کااستعفٰی منظورکئے بغیر الیکشن کمیشن کووجیہ الزمان کی رکنیت ختم کرنے کاریفرنس بھیجاتھا جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ میرے موکل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے قبل پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیاتھا تاہم اس پرکوئی کارروائی کے بغیرپارٹی قیادت نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کوریفرنس بھیجتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ میرے موکل کی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے جس کے بعد وجیہ الزمان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی جوسراسرناانصافی پرمبنی اقدام اورجمہوری اصولوں کیخلاف ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وجیہ الزمان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…