اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اہم شخصیت نے مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم میں سے26کروڑ کی ملکیت تسلیم کرلی

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کیس میں گرفتار ہونے والے ٹھیکیدار سہیل مجیدشاہ کو احتساب عدالت نے 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے دو روز قبل کراچی سے گرفتار کئے گئے مشتاق رئیسانی کے سہولت کار ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کو بدھ کے روزاحتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو 14 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ اس موقع پر ملزم کے استدعا کرنے پر عدالت نے اسے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ۔ پراسیکیوٹر نیب ضمیر چھلگری نے نیب آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ قانون خونی رشتوں کو ملزم سے ملنے کی اجازت دیتا ہے ۔ نیب نے عدالت میں سہیل مجیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی ۔ رپورٹ کے تحت دوران تحویل سہیل مجیدشاہ پر کسی قسم کا جسمانی تشدد نہیں ہوا ۔ سہیل مجیدشاہ نے مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والے خزانے میں سے 26 کروڑ روپے کی ملکیت کا اقرار کیا ہے اور ساتھ ہی ملزم نے میگا کرپشن کیس میں سیاسی رہنماؤں کے پارٹنر شپ کا بھی اعتراف کیا ، دوسری جانب نیب بلوچستان مشتاق رئیسانی کے کیس میں مطلوب ملزم سلیم شاہ کے گرفتاری کے لیے بھی کراچی میں چھاپے مار رہی ہے ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…