اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پولیس میں سیاسی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا اعتراف

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پولیس میں سیاسی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا اعتراف کر تے ہوئے کہاہے کہ جعلی بھرتیاں کرنے والے افسران کے خلاف نیب تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کے اخراجات سیاستدانوں کی وجہ سے بڑھتے ہیں۔بدھ کو سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سید اویس شاہ کی صدارت سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم نمبر1میں ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس میں 1800 جعلی بھرتیوں کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یا جہاز کے لئے فیول کی خریداری کی خبر درست نہیں، تاہم گاڑیوں کے لئے فیول کی خرید و فروخت میں دھاندلی ضرور ہوئی ہے۔ سکیورٹی زون کی زیادہ گاڑیاں سیاستدانوں کے ساتھ ہیں، سیاستدانوں کے ساتھ سفر کی وجہ سے فیول زیادہ لگتا ہے۔آئی جی سندھ نے اسٹینڈنگ کمیٹی سے درخواست کی کہ سندھ پولیس کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سید اویس شاہ نے ڈی آئی جی سکھر کو عدم حاضری پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…