اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن کا موقف متفقہ نہیں ہے ٗخزب اختلاف پہلے اپنے ٹی او آرز کو معقولیت کی بنیاد پر قابل قبول بنائے ۔ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایک لیڈر نے اپنے ساتھیوں کے بارے کہا ہے کہ نواز شریف کہیں ان کے دوستوں کو خرید نہ لیں جس لیڈر کو اپنے دوستوں پر اعتماد نہیں ہے وہ کیا کریگا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں پختہ سوچ کے لوگ موجود ہیں جمہوریت بچانے کیلئے جس جماعت کے خلاف سب نے ایکا کیا اس کے پیچھے چلنا پیپلز پارٹی کے شایان شان نہیں عمران خان کے جلسوں سے متعلق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جلسہ کر نا جمہوریت میں سب کا حق ہے انہیں کسی کے جلسے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کے مطالبات مانتی ہے تو وہ مکر جاتی ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کو سنجیدہ دائرے میں رہتے ہوئے مطالبات کرنے چاہئیں۔