اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں!ڈائریکٹر جنرل میٹرولوجسٹ نے انتباہ کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل میٹرولوجسٹ غلام رسول نے کہاہے کہ کراچی میں رواں اور آئندہ ماہ 2 ہیٹ ویوز پید اہونے کے امکانات ہیں، جس کے بعد موسم انتہائی خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں مئی اور جون کے مہینے میں 2 ہیٹ ویوز پید ا ہوسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے وارننگ 3 روزقبل جاری کریں گے، پہلے سے دی جانے والی وارننگ سے ادارے فعال ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے جب کہ ارلی واننگ سسٹم کے لیے جدید ٹیکنالوجی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے اعتبارسے کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے، شہر قائد کی بیشتر آبادیوں کی تعمیرات میں باقاعدہ منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جس کے باعث شہر کے نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے بارش کے پانی کے اخراج میں پیچیدگیاں آسکتی ہیں۔ڈی جی میٹ نے کہاکہ 20 سے 25 ملی میٹربارشیں متوقع ہونے پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کریں گے۔غلام رسول نے کہا کہ ملک بھرمیں 7 ریڈارزکی مدد سے 60 فیصد حصے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید 40 فیصد حصے کو کور کرنے کے لیے مزید آلات کی تنصیب ناگزیرہے جب کہ جاپان کے تعاون سے اسلام آباد اور کراچی میں 2 ریڈارز نصب کررہے ہیں۔ انہوں کہا کہ مون سون کے پاکستان میں داخلی مقام کو مانیٹر کرنے کے لیے لاہور، سیالکوٹ اور منگلا کے ریڈارز تبدیل کرنے کا منصوبہ زیرغورہے، پرانے ریڈار سے نئے ریڈارزکو تبدیل کرنے کے منصوبے پر 3 سال کا عرصہ لگے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…