پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

گرمی سے اکتائی عوام کیلئے خوشخبری، تیاریاں کر لیں

datetime 11  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) رواں ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواﺅںور گرج چمک کےساتھ بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات/جمعہ کے دوران جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ،ژوب، قلات، سبی ڈویژن) اور بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں بعض مقامات پر تیز/گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواوں /آندھی اور بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم (شام/رات) خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے مختلف مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)،شمال مشرقی بلوچستان( کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے/ تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور کوئٹہ ڈویژن میں تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ میں دیر34، چراٹ10، کوہاٹ08، پاراچنار07، لوئر دیر، سیدو شریف03، پشاور02، بالاکوٹ، مالم جبہ01، پنجاب میں نور پورتھل22، سیالکوٹ(ائیر پورٹ16، کینٹ03)، گجرات16، مری11، منڈی بہاﺅلدین، کامرہ10، میانوالی، گوجرانوالہ، جہلم09، چکوال08، اوکاڑہ06، اسلام آباد، سرگودھا، جھنگ03، راولپنڈی، منگلا02، جوہر آباد، لاہور01، کشمیر میں راولاکوٹ12، کوٹلی07 جبکہ بلوچستان میں بارکھان09 اور ژوب کے مقام پر02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…