کراچی (نیوز ڈیسک )ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت کے معاملے پر رینجرز کے 4 اہلکار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکم دیتے ہو ئے کہا تھا کے آفتا ب احمد کی ہلاکت کی جلد تحقیقا ت کی جا ئے ، رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی زیر حراست ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ ضرورت پڑی تو رینجرز اہلکاروں کا ریمانڈ بھی لیا جائے گا۔