لاہور(نیوزڈیسک) افغانستان سے بازیاب ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی لاہور پہنچ گئے۔علی حیدر گیلا نی کی اہلیہ اپنے بیٹے کے ہمراہ ایئر پو رٹ پر مو جود تھیں انہیں سخت سیکو رٹی میں گھر لا یا گیا جبکہ لا ہور میں رہا ئش کی سیکو رٹی پہلے ہی سخت کر دی گئی ہے ۔ علی گیلا نی کے لا ہور ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی پیپلز پا رٹی کے جیا لو ں نے بھر پور جشن منا یا اور علی گیلا نی کا پھو لو ں کیسا تھ شا ندار استقبا ل کیا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں کابل ایئرپورٹ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا جہاں ان کے استقبال کے لئے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس سے قبل علی حیدر گیلانی کے ہم شکل بھائی علی قاسم گیلانی ان کو لینے کابل ایئرپورٹ پہنچے جہاں افغان حکام نے علی حیدرگیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ افغانستان اور نیٹو فورسز نے افغان صوبے غزنی میں کارروائی کرتے ہوئے علی حیدرگیلانی کو بازیاب کرایا تھا جب کہ افغان سفیر نے اس حوالے سے بذریعہ فون سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کل صبح 11 بجے آگاہ کیا۔