منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیا

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وزیراعظم سے وضاحت کے لئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے ایوان میں جمعہ کو آنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر ان سے وضاحت کے لئے سوال نامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے بتایا کہ وزیراعظم ایوان کو جواب دہ ہیں اس لئے پاناما لیکس کے معاملے پر صرف ایوان میں حاضری کافی نہیں بلکہ انہیں اپوزیشن جماعتوں کو مطمئن کرنا ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کی ایوان میں حاضری سے ہی مطمئن نہیں ہوں گے بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے سوالات کی صورت میں وضاحت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے اور مشاورت سے (آج) بدھ تک سوالنامہ تیارکرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوالنامے میں وزیراعظم سے پوچھا جائے گا ان کے خاندان کی جانب سے پاناما منتقل کی گئی رقم پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا اور پاناما میں کتنی سرمایہ کاری کی، پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے بھجوایا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ (آج) بدھ کو اسلام آباد میں موجود نہیں ہوں گے اس لئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ایوان میں یہ سوالنامہ پیش کریں گے۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…