منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پروین رحمن کو کیوں قتل کیا ،ملزم رحیم سواتی نے حیرت انگیز وجہ بیان کردی

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن کے قتل میں ملوث ملزم رحیم سواتی کا اعترافی وڈیو بیان سامنے آگیاہے ۔ ملزم کے مطابق پروین رحمن کو جوڈو کراٹے کلب کیلئے جگہ نہ دینے پر طالبان کمانڈر کی مدد سے قتل کرایا ۔ ملزم رحیم سواتی نے وڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے ایاز شامزئی کے ساتھ ملکر پروین رحمن کو جوڈو کراٹے کلب کیلئے جگہ نہ دینے پر قتل کرایا ۔ میڈم کو قتل کرانے کیلئے ایاز شامزئی نے ٹی ٹی پی کمانڈر موسی سے میری بات کرائی ۔ کمانڈر موسی نے کہا کہ پروین رحمان پہلے ہی ہماری ہٹ لسٹ پر ہے ، چند دنوں بعد کمانڈر موسی کی کال آئی کہ کام ہو گیا ۔ ملزم رحیم سواتی نے بتایا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کا سابق کونسلر اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات تھا ۔ قصبہ کالونی ، اورنگی اور کٹی پہاڑی پر لسانی فسادات سے سیاسی جماعتوں کو فائدہ ہوتا تھا ۔ ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی نے لاشوں پر سیاست کی ۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ قصبہ کالونی میں لسانی فسادات کے دوران امجد اور عمران باوانی نے مسافر بس پر فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔ پولیس گرفتار ملزم رحیم سواتی سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…