کراچی(این این آئی)کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ملزم فہیم الحق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملہ کی منصوبہ بندی2015میں سکھر جیل میں کی۔ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کے مرکزی ملزم فہیم الحق کی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی سکھر جیل میں کی گئی، جبکہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مارچ2015 میں سکھر جیل میں ہی اجلاس ہوا۔ جس میں عبید، طاہرعرف جمی، عاصم، شہاب، کاظم علی شاہ اور محمد شفیق شریک ہوئے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فہیم الحق اور عبید نے اپریل 2015 میں جیل سے رہائی کے تین ماہ بعد منصوبے پرعمل درآمد شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹریفک اہلکاروں پر کراچی میں 6 حملے کیے گئے۔ جن میں 4ٹریفک اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔