پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سے جلسے کیلئے 8کروڑ طلب کرنیوالی معروف شخصیت بھی تحریک انصاف میں شامل

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں عمران خان سے جلسے کیلئے آٹھ کروڑ طلب کرنے والے نواب آف ٹانک بھی ان کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کے ساتھ اپنے قوم سلمان خیل کے ہمراہ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ نوابزادہ سعادت خان نے 2013میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل جب عمران خان وزیرستان جارہے تھے اور ٹانک میں جلسہ کررہے تھے تو انہیں اجازت نہیں دی جارہی تھی اس کے بدلے عمران خان سے آٹھ کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا تھا ۔تاہم وہ گزشتہ روز اپنے قوم کے ہمراہ ان ہی کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔فضل الہٰی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی حقیقت سے لوگ آہستہ آہستہ آگاہ ہوتے جارہے ہیں اور ان ہی کے حلقے میں بھی ان کے پارٹی سے سینکڑوں اہم ترین شخصیات ان کے پارٹی سے جلد مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دے کر ہی سیاست کی ہے اگر وہ عوام کے ساتھ مخلص ہوتے تو وہاں کے لوگوں کی تقدیر بدل جاتی۔ لیکن انہوں نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے ڈیزل کے پرمٹ پر زیادہ توجہ دی ہے ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…