منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کی زد میں آنیوالے پی ٹی آئی کے لوگ،شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا،نوازشریف کوبڑی یقین دہانی کرادی

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خدار ا ہما ری نیت پر شک نہ کریں ،جتنا بڑا ڈاکہ ڈالا گیا اتنا بڑا احتساب ہونا چاہیے ،پانامہ لیکس کی زد میں آنے والے پی ٹی آئی کے لوگوں کے بھی احتساب کا مطالبہ کریں گے ، حکومت پانامہ لیکس پر بھی کمیشن کے نام پر ایک مردہ گھوڑا کھڑا کرنا چاہتی ہے ، جس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہو گا، و زیر اعظم نواز شریف ایوان سے بالاتر نہیں ، پانامہ لیکس پر پوری قوم کو جواب دیں ، جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے اپوزیشن بھی بائیکاٹ کرتی رہے گی ،حکومت کے ٹی اوآرز پر ہمیں تو کیا بلکہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی شدید تحفظات ہیں ، قومی خزانہ لو ٹنے والوں کا محاسبہ کرنے میں وکلاء تعاون کریں ، یوسف رضا گیلا نی کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکبادپیش کر تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’پانامہ لیکس ایک قومی مسئلہ ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جس بھی بڑے سے بڑے مسئلے پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے اس پر کمیشن بنا دیا جا تا ہے ، حکومت پانامہ لیکس پر بھی کمیشن کے نام پر ایک مردہ گھوڑا کھڑا کرنا چاہتی ہے ، جس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہو گا، پاکستان میں آج تک جتنے بھی کمیشن بنائے گئے ان کی تاریخ بالکل بھی اچھی نہیں ہے ، اس لیے اس کمیشن میں بھی حکومت کا ارادہ کچھ ایسا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پا نامہ لیکس نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پو ری دنیا کے تمام ممالک میں تہلکہ مچا رکھا ہے ، کوئی پا رلیمنٹ ایسی نہیں ہے جہاں اس ملک کے وزیر اعظم آکر خود احتسابی کیلئے خود کو پیش نہ کر رہے ہو ں لیکن حیرت ہے کہ نوازشریف نے فیصلہ دیا ہے کہ میں پا رلیمنٹ میں جوابدہ نہیں ہو ں ، وزیر اعظم صاحب آپ کیسے جو ابدہ نہیں ہیں ،آپ کو اس ملک کی عوام نے اس لیے منتخب نہیں کیا کہ آپ خود کو ہر قسم کے احتساب سے ہی بالاتر سمجھ لیں ، آپ قطعی طورپر ایوان سے بالا تر نہیں ہیں ، اسی ایوان نے ہی آپ کو اس منصب پر فائز کیا ہے، دھرنے کے وقت تو آپ ہمیں خود کہتے تھے کہ آؤ پا رلیمنٹ میں بات کر ویہ مقدس فورم ہے اور آج آپ اپنی ہی کہی ہوئی بات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ، آج ہم آپ سے کہتے ہیں کہ وزیر اعظم صاحب آئیں اور پارلیمنٹ میں آکر بات کریں ، جب تک وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے اپو زیشن بائیکاٹ کر تی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بادل نخواستہ آج حکومت نے مجبور ہو کر ہم سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی غیر رسمی مشاورت کے بعد اپو زیشن اپنے کچھ سوالات طے کر ے گی جن کے جو ابات میں اسمبلی میں وزیر اعظم سے ما نگوں گا۔انہوں نے کہا کہ کل2لاکھ نئی آ ف شور کمپنیوں کا انکشاف ہو ا ہے ، اس کا ہر صورت احتساب ہو نا چاہیے، اگر پی ٹی آئی کے اندر بھی کچھ ایسے لو گ ہیں کہ جو کہ پانامہ لیکس زدہ ہو ئے تو ان کے احتساب کا مطالبہ بھی اسی سختی سے کریں گے کہ جتنا (ن)لیگ کے لو گوں کا کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم صاحب خدار ا ہما ری نیت پر شک نہ کریں ، ہماری آپ سے کوئی ذاتی انا نہیں ہے ، ہم پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے ، ہمیں دہشت گر دقرار نہ دیں ، ہم تو اس ملک کے بہتر مستقبل کی خاطر آپ کے احتساب کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کا ٹیکس نظام ہی ایسا ہے کہ جوجتنا چھوٹا ہے اس پر اتنا ہی زیا دہ ظلم ہو رہا ہے ، حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات کر نے میں نا کا م رہی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا کرپشن کے احتساب کے حوالے سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران کو لکھا ہو ا خط او ر 9جماعتوں کے متفقہ ٹی اوآرز کی کا پی بھی لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے حوالے کی ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…