کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمل کرتے ہوئے مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری ونگز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ٹارگیٹد کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں 5 دسمبر 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے 7224 افراد کو قتل کیا۔ ان ٹارگٹ کلرز کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ منگل کو رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ اپنی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 03162369996 ، ای میل ایڈیس: [email protected]یا رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پاکستان رینجرز سندھ اور عوام ساتھ ساتھ۔