کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد اور بہت سی لیکس آنے والی ہیں ۔آصف علی زرداری جلد وطن واپس آئیں گے ۔منگل کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ آصف علی زرداری اگلے ماہ دبئی پہنچیں گے ،جہاں سے وہ جلد پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ کسی ادارے کی تعریف کرکے بچ جائیں گے ۔ پاناما لیکس کے بعد مزید لیکس بھی آنے والی ہیں ۔