جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

فوجی عدالتوں سے سزائے موت ،سپریم کورٹ نے نیا حکم جاری کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 مجرموں کی سزاؤں پرعمل در آمد معطل کردیا گیامنگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلوں کو ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا اورنہ ہی انہیں وکیل مہیا کیا گیا اور انہیں الزامات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان کے اہل خانہ کو خط بھیجا گیا کہ انہیں سزائے موت دی جارہی ہے اورملاقات کے لیے بلایا گیا، اسی خط کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گئی تھی۔عدالت نے تینوں مجرمان فتح خان ، فضل غفار، اورتاج گل کی سزائے موت پرعملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اوردیگر فریقین کونوٹس جاری کردیئے ٗ مقدمے کا ریکارڈ طلب کرکے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ تینوں مجرمان فتح خان ، فضل غفار، اور تاج گل کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…