منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

غرض نہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی فوج لڑے گی یا نہیں،مصطفی کمال نئی مثال سامنے لے آئے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے پاکستان خوشحال ہوگا۔وطن پرستی کا پیغام پورے ملک میں پھیل رہا ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے ۔اس کے حل کیے بغیر باہمی تنازعات کا خاتمہ ناممکن ہے ۔ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے اوپر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق فنڈنگ کے الزامات پر آج تک کوئی جواب نہیں دیاہے ۔منگل کو کمال ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پورے ملک خصوصاً سندھ کے عوام بہت تیزی سے پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔سندھ کے لوگ قومیتوں، مسالک، پارٹیوں کی بنیاد پر نفرتیں نہیں چاہتے، لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارگی اور محبت سے رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو اس بات سے غرض نہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی فوج لڑے گی یا نہیں، کشمیر کا مسئلہ کب حل ہوگا، ہر شخص کو پانی اور بنیادی سہولتوں سے غرض ہے اور وہ ان کے حصول کے لئے نمائندوں کو منتخب کرتا ہے،بدقسمتی سے چاروں صوبوں کی تقدیر کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا جاتاہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے اس کے براہ راست ثمرات عوام کو حاصل ہوں گے اور اس کے ذریعے کرپشن پر بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھروں تک پہنچانا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے سندھ کے علاقے تھر کے علاقے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تھر میں پانی موجود نہیں ہے ایک ماں جس کے بچے پانی نہ ہونے کیباعث ماں کے سامنے سسکتے بلکتے مر جاتے ہیں اس خاتون کو صرف پانی اور بنیادی سہولیات سے مطلب ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا مسئلہ ہے، افغانستان ، کشمیر اور خارجہ مسائل پر باقاعدہ پالیسی ترتیب دے کر باضابطہ اعلان کیا جائے۔مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے اوپر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق فنڈنگ کے الزامات پر آج تک کوئی جواب نہیں دیا، اس کا واضح مطلب ہے کہ ان کے را سے تعلقات ہیں۔پاک سرزمین اپنے منشور کے مطابق نسلی اور مسلکی بنیادوں پر قائم نفرتوں کو ختم کر کے لوگوں میں محبتیں قائم کرنے کا جذبہ رکھتی ہے، عوام کی جانب سے ملنے والا رسپانس ہماری کامیابی کی نشانی ہے۔سید مصطفی کمال نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ کسی کا بیٹا بازیاب ہونا بہت بڑی کامیابی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…